ہنگلاج ماتا مندر کا سالانہ سہ روزہ میلہ اختتام پذیز، یاتریوں کا حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی اداروں سے اظہار تشکر

23

 

حب،28 اپریل (اے پی پی ):وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز علی بگٹی کی خصوصی دلچسپی کی بدولت ضلع لسبیلہ میں قیدیمی ہنگلاج ماتا مندر کا سالانہ سہ روزہ میلے کے شاندار انعقاد پر آنے والے یاتریوں نے حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی اداروں سے اظہار تشکر کیا ہے۔

اتوار کی شام ہنگلاج ماتا میلہ کی اختتامی تقریب کے موقع پر سنیٹر اشوک کمار اوراقلیتی رکن سندھ اسمبلی انیل کمار کی جانب سے یاتریوں کیلئے بھنڈارا کا اہتمام کیاگیا، ہنگلاج یاتر آئے ہوئے لاکھوں یاتری حکومت بلوچستان کی جانب سے قائم کی گئی میڈیکل کمیپ اور لبگر کی سہولیات سے مستفید ہوئے ۔

 ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ہنگلاج ماتا مندر آنے والے یاتریوں کیلئے ٹریفک اور سیکیورٹی پلان کے مختص کردہ روٹس پر حادثات کی روک تھام  سفری سہولیات کی فراہمی کے مکمل انتظامات کئے گئے، ہنگلاج یاترا آنےوالوں کیلئے کوسٹل ہائیوے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان کے تحت 24گھنٹے الرٹ سروسسز سے لاکھوں یاتری مستفید ہوئے ۔

سینیٹر ڈاکٹر اشوک کماررتنانی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ہنگلاج ماتا میلے میں آنیوالے یاتری پاکستان کی ترقی خوشحالی کیلئے دعاگو رہے اورانہوں نے پوجا کی۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعلی سرفراز بگٹی کی خصوصی دلچسپی سے یاتریوں کیلئے راشن سے بھرے ٹرک ہنگلاج شیوامنڈلی کو ملے۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں ہنگلاج شیوا منڈلی اور یاتری ملکر بھنڈا لنگر کا انتظام کرتے تھے۔

 ہنگلاج ماتا میلہ کے پرامن انعقاد پر وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کور کمانڈر بلوچستان اور سول انتظامیہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر اشوک کماررتنانی نے کہا کہ یاتریوں نے بلاخوف و خطر آذادانہ طور پر مذہبی رسومات اداکیں۔

 سینیٹر ڈاکٹر اشوک کنار نے فوکل پرسن ہنگلاج فیسٹیول واے ڈی سی جنرل سید یاسین اختر اور انکی ٹیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ  سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کی بدولت لاکھوں یاتری بلوچستان آئے ،سول انتظامیہ اور افواج پاکستان کے تعاون سے ہنگلاج شیوا منڈلی نے بہتر انتظامات کئے۔انہوں نے کہا کہ جس طر ح مسلمانوں کیلئے مکہ مدینہ مقدس ہیں اسی طرح ہنگلاج ماتا مندر بھی ہمارے لئے وہ مقام رکھتا ہے۔

انہوں نے صدر پاکستان، وِزیراعظم پاکستان، وِزیراعلی بلوچستان اورآرمی چیف سے اپیل کی کہ بیرون ممالک سے ہنگلاج یاترا آنیوالے والوں کیلئے کرتارپور کی طرز پرویزا کی سہولت فراہم کی جائے، مذہبی سیاحت کے فروغ سے    دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوگا۔

 اس موقع پر اقلیتی رکن سندھ اسمبلی انیل کمار رتنانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہندو کمیونٹی کی مذہبی عبادت گاہوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے،وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی میلے سے قبل اور میلے کے دوران مسلسل رابطے میں رہے۔

  اقلیتی رکن سندھ اسمبلی انیل کمار رتنانی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعلی بلوچستان نے ہنگلاج میلے میں شریک یاتریوں کو راشن فراہم کرکے ہندو کمیونٹی کے دل جیت لئے ہیں۔ انیل کمار رتنانی نے  ہنگلاج میلے کی لوکل اور نیشنل میڈیا میں کوریج اور پاکستان کا مثبت امیج احاگر کرنے پر ڈی جی پی آر بلوچستان کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم 1992 سے ہنگلاج ماتا مندر آنے والے یاتریوں کو سہولیات فراہمی اور یاتریوں کی  خدمت کرتے رہے ہیں۔