اسلام آباد، 02 مئی (اے پی پی ): پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے جمعرات کو آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پائیدار تعلقات کو یادگار بنانے کے لیے ‘ یوم آسٹریلیا’ منانے کے لیے شاندار استقبالیہ کا انعقاد کیا۔ تقریب میں سیاستدانوں ، سفارت کاروں سمیت میڈیا کے نمائندوں ، کاروباری اور ترقیاتی شراکت داروں نے شرکت کی ۔