انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کوشش ہوگی پہلے سے بہتر پرفارم کریں؛ کرکٹر عائشہ ظفر

3

 

اسلام آباد، 06 مئی  (اے پی پی ): پاکستان ویمن  کرکٹ ٹیم کی  کھلاڑی  عائشہ ظفر نے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل جاری  پریکٹس سیشن کے حوالے سے   پہلے دن کا سیشن اچھا رہا ،جہاں ہم نے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشن کیے۔انہوں نے کہا کہ لیسٹر میرے پسندیدہ گراؤنڈز میں سے ایک ہے کیونکہ میں نے یہاں  2017 میں انگلینڈ کے خلاف نصف سنچری اسکور کی تھی۔میری کوشش ہوگی کہ ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کروں جس سے ٹیم کو فائدہ ہو۔

عائشہ ظفر نے کہا کہ پچھلی سیریز توقع کے مطابق اچھی نہیں تھی لیکن انگلینڈ کے خلاف سیریز ایک نئی سیریز ہے اور کوشش ہوگی پہلے سے بہتر پرفارم کریں۔