شیخ جعفر خان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کاحلف اُٹھالیا

6

 

کوئٹہ، 06 مئی (اے پی پی):شیخ جعفر خان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔گورنر بلوچستان کی تقریب حلف برداری پیر کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے نامزد گورنر شیخ جعفر خان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں سبکدوش گورنر ملک عبدالولی کاکڑ اور وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزرا، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ،صحافیوں، وکلا ،سیاسی و قبائلی عمائدین سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن )کےرہنماوں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شیخ جعفر خان مندوخیل پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر ہیں۔