اوکاڑہ :ڈپٹی کمشنر اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیر صدارت ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس

18

 

اوکاڑ،ہ27 مئی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو کی زیر صدارت ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔

 ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان اور ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے سانحہ سرگودھا جیسے حساس واقعات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے بارے ہدایات جاری کیں۔

 امن کمیٹی کے ممبران نے اشتعال انگیز واقعات کی مذمت کرتے ہوئے امن و عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے کہا کہ مذہب اسلام امن و آشتی کا درس دیتا ہے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے امن کمیٹی کے ممبران حکومتی اداروں کے شانہ بشانہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں پر تشدد واقعات کی روک تھام کے لیے امن کمیٹی کے نمائندے عوام کو پر امن رہنے کے لیے شعور آگاہی فراہم کریں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو نے کہا کہ قانون کی پاسداری کے لیے قانون شکنوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا قانون کی حکمرانی قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر دم کوشاں ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید جمیل حیدر،ممبران امن کمیٹی، مسیحی برادری کے راہنما جان جاوید،قاضی محمد اسلم اوکاڑوی، قاری سعید عثمانی،مولانا ظفر اللہ قمر لکھوی،قاری حفیظ اللہ بلوچ،حبیب اللہ چوراہی،صداقت بھٹی،سید افضال حیدر رضوی،سید زاہد حسین گیلانی،محمد جنید،سید کوثر علی رضوی،مولوی حسن صدیقی،صدر انجمن تاجران شیخ ریاض رضوی،جنرل سیکریٹری عبد الوحید بھلر،صدرغلہ منڈی چوہدری حبیب الحق سمیت دیگر ضلعی امن کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔