اینگرو کاوا نیشنل والی بال لیگ کا آغاز 11 مئی کو گا

5

اسلام آباد ،04 مئی (اے پی پی ): چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری محمد یعقوب نے  کہا ہے کہ اینگرو کاوا نیشنل والی بال لیگ کا آغاز 11 مئی کو گا، یہ چودہ ممالک کی آرگنائزیشن  ہے  جس کی لیگ اسلام آباد میں ہونے جارہی ہے۔انہوں  نے کہا کہ سنٹرل ایشیا سے چھ ممالک کی ٹیمیں اس لیگ میں حصہ لے رہی ہیں،جن میں  ایران،افغانستان، ترکمانستان، کرغستان،سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ہر ٹیم 5 میچز کھیلے گی اور روزانہ 3 میچ ہوں گے۔

چوہدری محمد یعقوب  نے کہا کہ  ہر میچ کی لائیو کوریج نشر کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ  ٹاپ دو ٹیمیں کے درمیان 17 مئی کو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔