قصور؛ فائر فائٹرز کے عالمی دن  پر آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد

3

قصور،4مئی (اے پی پی ): ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیئر عالم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایات پر فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام آگاہی واک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریسکیو اہلکار و افسران سمیت طلباء اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈاکٹرنیئر عالم خان نے بتایا کہ 04 مئی  فائر فائٹرز کی بہادری، قربانیوں اور لگن کو عزت دینے اور پہچاننے کا دن ہے جو دوسروں کو بچانے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں،یہ ہر سال 4 مئی کو منایا جاتا ہے، یہ  ان فائر فائٹرز کی یاد میں جنہوں نے ڈیوٹی کی لائن میں اپنی جانیں گنوائیں ۔

 واک اور سیمینار کا مقصد آگ سے حفاظت اور روک تھام کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے،یہ دن  آگ بجھانے والوں کی خدمات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔