بشکیک سے پشاور پہنچنے والے دیگر صوبوں کے طلبہ کو وزیر اعلیٰ ہاوس میں عارضی رہائش مل گئی

13

پشاور، 22مئی(اے پی پی): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر کرغزستان سے خصوصی پرواز سے پشاور پہنچنے والے دیگر صوبوں کے طلبہ کو وزیر اعلیٰ ہاوس میں ٹھہرایا گیا ہے، جہاں ان کی رہائش اور خوراک کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔آج بروز بدھ  ان طلبہ کو خصوصی گاڑیوں کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔ان طلبہ کے سفری اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔