پشاور،8 مئی(اے پی پی):مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک وڈیو میں کے ذریعے پشاور شہر کے شادی پیر چوک ہشت نگری میں سٹرک کنارے بچوں و والدہ کے رہنے کا نوٹس لے لیا جس کے بعد متعلقہ حکام نے فوری طور پر بچوں کو محفوظ مقام منتقل کردیا۔
ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفیق مہمند نے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر پشاور،پولیس اور متعلقہ محکموں کے تعاون سے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو بچا لیا اور ان کو والدہ کے ساتھ تحویل میں لے کر محفوظ مقام منتقل کر دیا ۔
مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی نے اس واقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں و خصوصی افراد کی فلاح حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور اسی وجہ سی زمونگ کور منصوبے کی خود نگرانی کررہی ہوں۔