جموں و کشمیر لبریشن کمیشن اور کل جماعتی حریت کانفرس کے زیر اہتمام سیمینار

16

اسلام آباد،21 مئی(اے پی پی):جموں و کشمیر لبریشن کمیشن اور کل جماعتی حریت کانفرس کے زیر اہتمام میرواعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کے یوم شہادت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

مقررین نے میرواعظ مولوی محمد فاروق شہید اور خواجہ عبدالغنی لون کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ میرواعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون تحریک آزادی کے ہیرو ہیں، تحریک کشمیر حق خودارادیت تک جاری رہے گی۔

اس موقع پر وزیر آزد جموں کشمیر حکومت،امتیاز نسیم نے کہا کہ مودی کو مقبوضہ کشمیر میں شکست فاش ہو گی ،الحاق پاکستان ہماری منزل ہے ،حکومت تحریک آزادی کو اولیت دیتی ہے ،وزیراعظم آزاد جموں کشمیر چوہدری انوارالحق نے تحریک آزادی کشمیر کو ہمیشہ اہمیت دی اور لبریشن کمیشن کو وزارت میں تبدیل کیا۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو تحریک آزادی سے روشناس کروانا ہو گا،ایک ٹیم بن کر تحریک آزادی کےلیے کام کریں گے ۔