حکومت کی پہلی ترجیح نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کی بجائے پہلے سے موجود انڈسٹریل اسٹیٹس کو آباد کیا جائے گا،چوہدری شافع حسین

16

 

لاہور 8 مئی(اے پی پی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب روزگار سکیم ،سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کی آباد کاری، ترقیاتی امور اور پیسک کے دیگر ایشوز کا جائزہ لیا گیا-مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سدرہ یونس نے پیسک کے معاملات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب روزگار سکیم کے ایمپیکٹ ایسسمنٹ کیلئے فرمزکی پری کوالیفیکیشن کا عمل مکمل ہوچکا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کی آباد کاری حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کی بجائے پہلے سے موجود انڈسٹریل اسٹیٹس کو آباد کیا جائے گا-انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں پر صرف کارخانے ہی لگیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مقررہ مدت میں کارخانہ نہ لگا توپلاٹ منسوخ ہوگا-صنعتی مراکز میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کسی صورت نہیں ہونے دیں گے-صوبائی وزیر نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کے حوالے سے جلد نئی پالیسی لائیں گے-صوبائی وزیر نے ہدایت دی کہ سرجیکل سٹی سیالکوٹ کے قیام کے حوالے سے مقدمہ بازی کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ اس منصوبے کے لئے غیر زرعی زمین تلاش کی جائے-چوہدری شافع حسین نے کہا کہ زرعی زمین پر کوئی نئی انڈسٹریل اسٹیٹ نہیں بنے گی۔ایم ڈی پیسک سدرہ یونس، ڈی ایم ڈی اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔