خانیوال؛ این ایچ اے پر شجر کاری مہم،20ہزار پودے لگائے گئے

5

خانیوال،09 مئی (اے پی پی ): وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف  کے ویژن کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور مومنٹم لاجسٹک کے باہمی اشتراک سے این ایچ اے پر شجر کاری  مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔

این ایچ اے کو سرو سبز شاداب اور خوبصورت بنانے کے لیے این ایچ اے اور مومنٹم لاجسٹک کے باہمی اشتراک سے این ایچ اے مڈ اور آر او ڈبلییو پر جنرل منیجر این ایچ اے ساوتھ محمد ریاض خٹک اور ڈپٹی ڈائریکٹر رانا ندیم نے پودے لگائے ۔

مہم کے تحت این ایچ اے 20ہزار پودے لگائے گی  جبکہ ساؤتھ پنجاب میں این ایچ اے کیجانب سے مزید 30 ہزار پودے لگائے جائیں گےتاکہ ملک کو سر سبز و شاداب بناکر ماحول کو آلودگی سے بچایا جاسکے۔