خانیوال: محکمہ پاسکو کی جانب سے کاشتکاروں سے گندم خریداری کے 17مراکز قائم

9

خانیوال ، 03 مئی (اے پی پی): وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایت پر محکمہ پاسکونے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری شروع کر دی ہے۔ خانیوال میں گندم خریداری کے لئے بارادانہ کی فراہمی بھی  شروع کردی گئی ہے۔

محکمہ پاسکونے خانیوال میں کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کے کاشتکاروں کو باردانہ کی میرٹ پر 80 فی صد فراہمی کے بعد گندم کی خریداری شروع کردی ہے اس سلسلے میں خانیوال میں 17خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے پاسکونے خانیوال کو دس لاکھ بوری خریدنے کا ہدف دیا گیا ہے جو گزشتہ سال سے زیادہ ہے،موسمی حالات بہتر ہونے کے باعث اس سال فی ایکٹر گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے جس کے باعث وزیراعظم پاکستان نے خریداری کے ہدف میں اضافہ کردیا ہے۔