خیرپور؛سی آئی اے پولیس کی کارروائی،چرس برآمد،ایس ایس پی کی پریس کانفرنس

6

خیرپور،06مئی(اے پی پی):ایس ایس پی نظیر احمد شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرلی،سی آئی اے پولیس کی خفیہ اطلاع پر ببرلوں کے مقام پر کارروائی 70 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی 98 کلو چرس برآمدکی گئی،سی آئی اے پولیس کے انچارج ڈی ایس پی امدادسولنگی نے بلوچستان سے کراچی جانے والی کار سے دوران تلاشی چرس برآمد کی،کار میں موجود 2 ملزمان کو گرفتار کرکے کار کو تحویل میں لے لیا گیا ہے،دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کے چرس بلوچستان سے کراچی لے جارہے تھے، گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب سے ہے جو منشیات فروشوں کے بین الصوبائی گروہ کے لئے کام کرتے ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔