کمشنر ساہیوال ڈویژن کا روٹی اور نان کی قیمتیں چیک کرنے کے لئے شہر کا دورہ

15

ساہیوال، 06مئی (اے پی پی): کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر روٹی اور نان کی قیمتیں چیک کرنے کے لئے شہر کےمختلف علاقوں کا دورہ،روٹی اور نان کی قیمت نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے پر متعدد پر جرمانے عائد کئے اور وارننگ جاری کیں، پرائس مجسٹریٹس روٹی اور نان کی قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں، کمشنر نےہدایت کی۔انہوں نے روٹی اور نان کا میعار اور وزن بھی چیک کیا۔ چیکنگ کے دوران قیمت کا بینر آویزاں نہ کرنے پرمختلف ہوٹلز مالکان کو وارننگ بھی جاری کی گئیں۔ انہوں نے ہوٹل مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ روٹی اور نان کی قیمت کے حوالے سے بینرز نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں اور صفائی کے انتظامات کو بہتر کیا جائے۔ انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ مقررہ قیمت سے زائد قیمت وصول کرنے اور اوزان میں کمی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کی چیکنگ کے دوران انہوں نے گاہکوں سے بھی روٹی اور نان کے معیار اور قیمت بارے تفصیلی بریفنگ لی۔