خیرپور؛یو ایس ایڈاورسینٹر فار پیس ڈویلپمنٹ اینڈ انیشی ایٹوزکے زیر اہتمام”ہم آہنگ” پینل ڈسکشن

29

خیرپور،07مئی(اے پی پی):شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں ایک روزہ پینل ڈسکشن کا انعقاد  ہوا جس کا موضوع تھا قدرتی آفات کی بہترین رپورٹنگ پر جو کہ سینٹر فار پیس ڈویلپمنٹ اینڈ انیشی اٹیوز کی زیر اہتمام “ہم آہنگ” پروگرام کے تحت، یو ایس ایڈ کے تعاون سے کیا گیا۔

 پینل ڈسکشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری سابق ڈین سوشل سائنسس فیکلٹی نے کی۔ سیداحکررضوی، امتیاز علی پھلپوٹو، اور مزمل زیدی سینئر صحافی پینلسٹ تھے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ بہترین اور اصل رپورٹنگ اصل حقائق اور اعداد و شمار پر مبنی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آفات کی آغاز میں میڈیا کے لوگوں کو لائن ڈیپارٹمنٹ سے مشاورت کرنی چاہئے تاکہ جعلی رپورٹنگ کی اطلاعات کو روکا جائے تاکہ لوگ نقل مکانی پر مجبور نہ ہوں،ریڈیو رپورٹنگ اہم معلومات ہے لہذا ریڈیو قدرتی آفات سے متعلق علاقوں میں اہم ابلاغ کا ذریعہ ہے، پینلسٹس نے تجویز کی کہ میڈیا کے لوگوں کی صلاحیت کو تربیتی سیشنس کے ذریعے مضبوط کیا جائے، قدرتی آفات پر رپورٹنگ کا خاص بیٹ قائم کیا جائے، میڈیا ہاؤسز کے ذریعے میڈیا کے لوگ عام طور پر ریلیف کی نگرانی کے لئے ریلیف کیمپس کا دورہ کریں۔ قدرتی آفات کے دوران میڈیا کے قوانین اور اخلاقیات کی پاسداری کی جائے تاکہ خوف اور وہم عوام میں پیدا نہ ہو۔ میڈیا کے لوگ قدرتی آفات کے دوران میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رابطہ کریں تاکہ درست پیشنگوئی حاصل کریں اور عوام کو بتائیں۔