ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کا  گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

1

سرگودھا,7مئی  (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سرگودہاکیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے  گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور  ایمرجنسی وارڈ اور فارمیسی سمیت مختلف وارڈز میں طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے ہسپتال  میں  صفائی  ، ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ اُنہوں نے مریضوں سے  علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر  نے ہسپتال انتظامیہ کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی   جائزہ لیا اور ٹھیکیدار کو مقررہ وقت میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔