سرگودھا: آر پی او شارق کمال صدیقی نے پولیس افسران میں  تعریفی اسناد و نقد انعامات تقسیم کیے

26

سرگودھا،31 مئی(اے پی پی): آر پی او شارق کمال صدیقی نے  تعریفی اسناد و نقد انعام تقسیم کیے۔مذہبی کشیدگی کے دوران  دلیری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

 تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں ڈی پی او اسد اعجاز ملہی شامل۔ایس پی انوسٹی گیشن فرحان اسلم اور ایڈیشنل ایس پی ضیاء اللہ شامل.سب انسپکٹر فہد بلال،انعم سرفراز،ہیڈ کانسٹیبل انیس رحمان شامل ہیں۔

آر پی او شارق کمال صدیقی نے انعام حاصل کرنے والوں کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی احسن طریقے سے سر انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔آپ نے مجاہد کالونی میں ہونے والی مذہبی کشیدگی پرجواں مردی کا مظاہرہ کیا۔ مذہبی کشیدگی پر آپ نے پر تشدد ہجوم کو حکمتِ عملی سے منتشر کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ و انعامات سے نوازا جائے گا۔ پولیس تمام شہریوں اور اقلیتوں کے جان و مال کی محافظ ہے۔