سرگودھا,21 (اے پی پی): کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھیں۔ پرانے کیسز اور انکوائریز کو میرٹ پر جلد یکسو کر کے رپورٹ پیش کریں۔میٹنگ کے دوران ریجنل ڈائریکٹر نے تمام انکوائری/تفتیشی افسران کی ماہ اپریل کی کارکردگی کا جائز ہ لیا۔تمام تفتیشی/انکوائری آفیسر ہر مقدمے یا انکوائری میں اپنا لائن آف ایکشن بنائیں تاکہ اُن کو میرٹ پر یکسو کیا جاسکے۔کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنک کریں، رشوت خوروں کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر یں۔ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن سرگودھا نے اشتہاری اور عدالتی مفرورں کی گرفتار ی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔سرکاری فنڈز میں غبن کسی صورت بھی برداست نہیں کیا جائے گا۔عوام کا لوٹا ہوا پیسہ ریکور کروا کے خزانہ سرکار میں جمع کروائیں۔ضلع کا ڈپٹی ڈائریکٹر اپنے اپنے ضلع کا ذمہ دار ہو گا۔
ان الفاظ کا اظہارریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا حافظ محمد عمران نے ریجنل ڈائریکٹوریٹ میں ہونے والی میٹنگ میں کیا۔تفصیلات کے مطابق حافظ محمد عمران، ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھانے محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا ڈویژن کے تمام تفتیشی /انکوائری افسران سے میٹنگ کی جس میں اُنہوں نے تمام افسران کی ماہ اپریل کی کارکردگی کا جائزہ لیااور اُن کو گائیڈ لائز دئیں کہ ڈویژن بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف جاری مقدمات و انکوائروں کو میرٹ پر مکمل کر کے اُن کو کیفرکردار تک پہنچا سکیں۔
ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ بلاضرورت وقت کا ضیاع کیے بغیرسائلین کو انصاف پہنچائیں اور کسی غریب و مظلوم لوگوں کو تنگ نہ کریں، کسی بھی انکوائری یا مقدمہ میں سائلین کو بلانے سے پہلے کیس کو خود پڑھ کر اپنا لائن آف ایکشن بنائیں تاکہ انکوائری/مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کیا جاسکے۔
میٹنگ کے دوران ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تما م ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ضلع میں افسران کے پاس موجود پرانے مقدمات اور انکوائریاں جلد میرٹ پر مکمل کررپوٹ پیش کریں نیز اشتہاریوں اور عدالتی مفرورں کی گرفتاری کے لیے سرکل آفیسر کی سربراہی میں ٹیمیں بنا کراُن کو جلد گرفتار کریں۔تمام تفتیشی افسران کو ہدایت کی گئی کہ پنڈنگ چالان جلد از جلد مکمل کر کے عدالت میں جمع کروائیں تاکہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچا یاسکیں۔ریجنل ڈائریکٹر حافظ محمد عمران نے تمام انکوائری /تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام پنڈنگ انکوائری اور مقدمات کومتعین کردہ وقت کے اندرر مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں۔ہر افسر سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سے فائدہ پہنچایا جا سکے۔











