سکھر،ایم این اے میر اعجاز جكهرانی  احتساب عدالت میں پیش ، سماعت 8 جولائی تک ملتوی

42

سکھر۔ 30 مئی (اے پی پی):ایم این اے میر اعجاز خان جكهرانی سکھر  کی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے ، عدالت نے سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی ۔

جمعرات کو پیپلز پارٹی کے  ایم این اے میر اعجاز خان جکھرانی آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے ریفرنس میں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے، نیب ریفرنس میں نامزد میر اعجاز خان جکھرانی سمیت دیگر 17 ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

 عدالت کے جج سید ناصر الدین شاہ نے ریفرنس کی سماعت کی ۔ وكلا کے مختصر دلائل سننے کے بعد عدالت نے ریفرنس کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی ۔