سکھر۔ 30 مئی(اے پی پی)میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کئے گئے ، منتظمین کیمپ کی جانب سے شہریوں ٹھنڈا پانی ،شربت و جوس پلایا جائے لگا،انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کوگرمی سے بچاورکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر اور اسکے گرد نواح کے مختلف علاقوں میںگرمی کی شدت میں اضافہ اور شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کیلئے سکھر کی مختلف سماجی تنظیموں سمیت بلدیہ اعلیٰ کے مئیر بیئرسٹرارسلان اسلام شیخ ، میونسپل کمشنر سکھر محمد علی شیخ کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کیلئے شہر کے مختلف مقامات و شاہراوں پرشربت و ٹھنڈے پانی کی سبیلیں و دیگر نگداہشت کیمپ لگانے کا سلسلہ جاری ہے
بلدیہ اعلیٰ کی جانب سے شہر کے مصروف ترین تجارتی و کاروباری علاقے ایوب گیٹ گھنٹہ گھر چوک، ڈولفن چوک ، پرانہ سکھرجیل موڑ ، نیو پنڈ و سکھر کے دیگر مقامات پر عوام کیلئے بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت اور ہیٹ اسٹروک سے بچاو کیلئے شربت و ٹھنڈے پانی کیمپ لگایا گیا ۔











