سکھر،06مئی(اے پی پی):نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں اسسٹنٹ کمشنر ثوبیہ فلک راﺅکا ایم کے ہائی اسکول کا دوران امتحان اچانک دورہ،اچانک امتحانی مراکز پہنچنے پر اسکول انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، دورہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے پہنچ کر درجنوں موبائل فونز برآمد کرلئے موبائل فونز برآمدگی پر اسکول انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ثوبیہ فلک راﺅکا کہنا تھا کہ امتحانی بلاکس سے درجنوں موبائل فونز ملنا عملے کی نااہلی ہے،نقل کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،طلباءو طالبات ہمارا مستقبل ہے انہیں نقل جیسے ناسور سے نجات دلوانا چاہتے ہیں ۔