سکھر،01مئی(اے پی پی): یوم مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرکٹ یونین سی بی اے اور ٹریڈ یونین الائنس کی جانب سے ریلی نکالی گئی ،ریلی تیر چوک سے گھنٹہ گھر چوک پر پہنچ کر ایک جلسے کی شکل احتیار کر گئی۔ ریلی شرکاء نے شگاکو میں شہید ہونے والے مزدورں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر ریلی میں شریک مہمان خاص سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کے پاکستان اس وقت معاشی طور پر نازک دور سے گزر رہا ہے اور مجھے اس بات کا بھی بخوبی ادراک ہے کہ موجودہ مہنگائی نے ہمارے مزدور طبقے کو سب سے ذیادہ متاثر کیا ہے۔
مزدور رہنماؤں شجاعت علی گھمرو، زاہد شاہ، نظرمحمد میمن،خادم کھوسو، علی مرادان شیخ، لالا رحمان،سمندر بھٹو ودیگر کا کہنا تھا کہ مزدوروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مزدروں کی دہاڑی ماہانہ تنخواہ اور دیگر الاؤنس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سنیارٹی اور پے فکسیشن لیٹر جاری کیں جائیں ۔