سیالکوٹ،9مئی (اے پی پی): پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔یہ عظیم الشان ریلی مسلم لیگ ن کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی قیادت میں اپنے مقررہ علاقوں سے ہوتی ہوئی چوک علامہ اقبال میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممبران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،سانحہ 9مئی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ پاک فوج مادر وطن میں امن قائم رکھنے کے لیے قربانیاں دے رہی ہے اور ہمارے دشمن بھی ہماری افواج کی بہادری کا اعتراف کر چکے ہیں۔
مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملکی سلامتی ،تحفظ اور استحکام کے لیے پاکستان فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ویلی میں مسلم لیگ ن کے رہنما ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی ،ایم این اے ڈاکٹر نیلسن عظیم،ممبران صوبائی اسمبلی منشاء اللہ بٹ، چوہدری طارق سبحانی، چودھری فیصل اکرام،رانا عارف اقبال ہرناہ،مسلم لیگ ن کے راہنما حافظ شاہد کہگ ،شجاعت علی پاشا ،خواجہ ٹیپوسلطان، فاروق گھمن سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔