شمالی وزیر ستان میں بمباری سے تباہ ہونے والے لڑکیوں کے سکول کی تعمیر مکمل، تعلیمی سرگرمیاں بحال

27

 

اسلام آباد، 20مئی (اے پی پی):وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے شمالی وزیر ستان میں بم سے اڑائے  جانے والے گرلز سکول کی تعمیر نو مکمل ہونے کے بعد آج باضابطہ طور پر تعلیمی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں ۔

 وزارت تعلیم کی جانب سےسکول میں 4 کمروں کی چھت مکمل کرلی گئی ہے  ۔آج سکول پہنچنے پر بچیوں کے چہرے خوشی سے چمک رہے تھے ،سکول میں آج دوبارہ بچیوں کی مارننگ اسمبلی بھی ہوئی ۔

سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے کہا کہ سکول کی تعمیر نو میں وفاقی وزارت تعلیم کے ڈپٹی سیکرٹری ریاض خان کی خصوصی کاوش شامل ہے جس سے یہ تباہ شدہ سکول دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کے لئے آج کھول دیاگیاہے ۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی شب شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا کی تحصیل شیوا میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے لڑکیوں کے ایک نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔عسکریت پسندوں نے پہلے اسکول کے چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں اسکول کے دو کمروں کو دھماکے سے اڑا یا تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔