اسلام آباد،08 مئی (اے پی پی): پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس، اسلام آباد میں ” ڈانسز ود کلرز” کے نام سے نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کے خالق شیر زادہ خالد اقبال کی پینٹنگز کے نمونے رکھے گئے۔نمائش کا افتتاح ڈاکٹر معین خریسات، اردن کے سفیر اور ڈائریکٹر جنرل، پی این سی اے محمد ایوب جمالی نے کیا۔
خالد اقبال کی غیر معمولی اور فن کی دنیا میں بورڈ پر بکھرے رنگوں کو آفاقی زبان نے تشبیح دی۔ ڈاکٹر خریسان نے اپنے خیالات میں کہا کہ اس طرح کی نمائشیں ماحول اور معاشرے میں ثقافتی سرحدوں کو آپس میں جوڑتی ہے جہاں آرٹ ایک مثبت پل کا کردار ادا کرتی ہے۔
ان شاہکاروں کو دیکھنے کے بعد شائقین اپنے آپ کو رنگوں میں محسوس کرتے ہوئے ماورائی دنیا میں کھوجاتے ہیں۔