صدر اور وزیراعظم نے زمینداروں کے تمام مطالبات تسلیم کئے ہیں ؛وزیر اعلی بلوچستان

23

کوئٹہ،15مئی(اے پی پی): وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زمیندرا ایکشن کمیٹی کے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسلام آباد میں زمینداروں کے مسائل کے حوالے سے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات میں صدر پاکستان اور وزیراعظم نے زمیندراوں سے متعلق ہماری بات من وعن تسلیم کی جو کہ کئی دہائیوں سے زمینداروں کے مسائل حل طلب تھے۔

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایک ماہ میں زمیندراوں کے تمام ٹیوب ویلز سولر پر منتقل کر دیں گے،جب تک ٹیوب ویلز سولر پر منتقل نہیں ہوتے اس وقت تک کیسکو سے روزانہ 6گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی، سولر پروگرام کے لئے زمینداروں کو کوئی قرض نہیں بلکہ گرانٹ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج پر زمیندار ایکشن کمیٹی قابل تعریف ہے۔

 زمیندار ایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات منظور ہونے پر بلوچستان اسمبلی کے باہر جاری دھرنا ختم کردیا۔