لاہور،7مئی ( اے پی پی ) :صوبائی وزیرصنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا گورنمنٹ پرنٹنگ پریس پنجاب کا دورہ۔صوبائی وزیر نے پرنٹنگ پریس کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔کنٹرولر پرنٹنگ پریس انیس الرحمن نے ادارے کی ورکنگ، تنظیمی ڈھانچے اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے بریفنگ دی اور بتایا پرنٹنگ پریس میں کلر پرنٹنگ کی سہولت موجود نہیں، جدید مشینری درکار ہے۔جدید مشینری ملنے سے ادارے کی پیداواری صلاحیت بڑھ سکتی ہے۔
صوبائی وزیر نے جدید مشینری کے حوالے سے تجاویز طلب کر لیں اور کہا کہ گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کی عمارت سوسالہ پرانی ہے۔مستند ادارے کے انجینئرز سے سروے کرایاجائےادارے میں فائرفائٹنگ کا مؤثر نظام ہونا چاہیے۔
صوبائی وزیر نے پرنٹنگ پریس کے ایک ہال پرایس اینڈ جی اے ڈی کے قبضہ کے خاتمے کیلئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے فون پر بات چیت کی۔صوبائی وزیر نے پرنٹنگ پریس پر کام کرنے والے ملازمین کے مسائل بھی سنے۔
صوبائی وزیر نے ملازمین کے جائز مسائل کے حل کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری کامرس کو ہدایات دیں۔