پشاور، 8مئی(اے پی پی): صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر حمزہ فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور بچوں کو کیک کھلایا۔
وزیر صحت خیبرپختونخوا سید قاسم علی شاہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں سے ملے اور انکی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر حمزہ فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین اعجاز خان نے وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کو ادارے کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے حمزہ فاؤنڈیشن کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔
خیبرپختونخوا کے وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے حمزہ فاؤنڈیشن کے کام کو سراہا اور صوبائی حکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔