صوبائی وزیر مواصلات اینڈپلاننگ کادورہ مری، تمام لنک روڈز کی تعمیرومرمت کیلئے جامعہ پلان تشکیل دیاجائے،صہیب احمد

8

مری، 07 مئی(اے پی پی):ملکہ کوہسارمری اہم ترین سیاحتی مقام ہے مری کی تمام شاہراہوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیرکیاجائے،نکاسی آب کیلئے بندنالیاں اورپلیاں فوری کھولی جائیں پی ایچ اے کی کارکردگی غیرتسلی بخش ہے میونسپل کارپوریشن مری کے ملازمین بھی اپنی ذمہ داریاں صحیح درست طریقے سے ادانہیں کررہے،سرکاری زمینوں سے تجاوزات کو فوری ختم کی جائیں،تمام لنک روڈز کی تعمیرومرمت کیلئے جامعہ پلان تشکیل دیاجائے،پارکنگ پلازہ کی تعمیرسمیت متعدد،منصوبے شروع کئے جائیں۔

ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر مواصلات اینڈپلاننگ صہیب احمدنے دورہ مری کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ممبرقومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور،ممبر صوبائی اسمبلی بلال یامین ستی بھی تھے۔

صوبائی وزیر،  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پرمری شہر کی 14 سے زائد معروف شاہراہوں کی کارپٹنگ کام کاجائزہ لینے کیلئے مری پہنچے،صوبائی وزیر کی صدارت میں اہم اجلاس بھی ہواجس میں ممبران اسمبلی،ڈپٹی کمشنر مری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،اسسٹنٹ کمشنر مری،ڈی ایف اومری،ایکسئین ہائی وے سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی،بعدازاں وہ اپر جھیکاگلی کشمیر پوانٹ،بنک روڈ،امتیاز شہید روڈ،کارٹ روڈسمیت  دیگر شاہراہوں کا بھی معائنہ کیا انہیں ابوظہبی روڑ کی کارپٹنگ کی نشاندہی بھی کی گئی۔انہوں نے نالیوں اور پلیوں کی بندش پر برہمی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں فوری بحال کرنے،بندپلیاں کھولنے،سڑکوں کے اطراف لگے حفاظتی بلال لگانے،تمام چوراہوں کے اطراف سے تمام تجاوزات ختم کرنے کی بھی ہدایت کی۔