رینالہ خورد؛ قلفیوں کی تیاری میں ناقص، مضر صحت اشیاء کے استعمال پر فیکٹری بند، جرمانہ عائد

30

رینالہ خورد،07مئی (اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیم نے مسلم ٹاؤن رینالہ خورد میں قلفیاں بنانے والی فیکٹری کی انسپکشن کی ، جس دوران 700 لیٹر غیر معیاری سیرپ، 400 کلو مضر صحت قلفیاں، 10 کلو جعلی پیکنگ میٹریل تلف کر دیا گیا۔کارروائی کے بعد مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر کے  فیکٹری کی اصلاح تک پروڈکشن بند کر دی گئی۔ آئیس لولیز کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس، سکرین اور کھلے رنگ کی ملاوٹ کی جا رہی تھی۔