”فرینڈز آف پولیس” کے تحت سٹوڈنٹس کا قصور پولیس خدمت مرکز   کا مطالعاتی دورہ

12

قصور،07مئی(اے پی پی):آئی جی پنجاب سپیشل انیشیٹو ”فرینڈز آف پولیس” کے تحت نجی لا ء کالج کے سٹوڈنٹس نے قصور پولیس خدمت مرکز   کا مطالعاتی دورہ کیا۔

پولیس ترجمان قصورنےاے پی پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سٹوڈنٹس نے ڈی پی او آفس قصور، پولیس خدمت مرکز، تحفظ سنٹر، میثاق سنٹر، سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن اے ڈویژن، ڈرائیونگ لائسنس سنٹر، سیف سٹی قصور، آئی ٹی برانچ اور وویمن ہراسمنٹ سیل کا دورہ کیا۔ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو اور ڈی ایس پی لیگل فیاض احمد شیخ نے قصور پولیس کی ورکنگ اور کارکردگی کے متعلق بریفنگ دی۔ سٹوڈنٹس کو قصور پولیس کی طرف سے فرینڈز آف پولیس کے بیجز بھی لگائے گئے، سٹوڈنٹس نے پنجاب پولیس کے عوامی خدمت کے بے تحاشہ منصوبوں کو دیکھ خوشی کا اظہار کیا۔