فیصل آباد؛مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی کے زیر اہتمام شہدا ئے پاکستان واک

3

فیصل آباد ،09 مئی (اے پی پی):مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام جمعرات کو شہدائے پاکستان و اک کا انعقاد کیا گیا۔واک ضلع کونسل چوک فیصل آباد سے شروع ہو کر پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔شہدائے پاکستان واک کی قیادت سی ٹی او مقصود احمد لون اور علامہ پیر عبدالرحمن قادری چیئر مین مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی کر رہے تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ٹی او مقصود احمد لون نے کہاکہ ہم سب مل کر پاکستان کیلئے کام کر رہے ہیں،افواج پاکستان اور سلامتی کے ادارے جو دن رات پاکستان کے امن و سلامتی کیلئے کوشاں ہیں عوام کو ہمیشہ ان کا بھر پور ساتھ دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ جو عناصر پاکستان کی سا  لمیت کے خلاف ہیں ان کے خلاف سکیورٹی اداروں سے مل کر اور متحد ہو کر عوام کو آگے بڑھنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اس واک کا اہتمام افواج پاکستان اور سکیورٹی کے اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظہر ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم شہدائے پاکستان کوسلام پیش کرتے ہیں،ہمیں اس طرح متحد ہونا ہے کہ دوبارہ 9مئی جیسا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔واک میں ایس ایس پی آپریشن حسن ماجد بھٹی،صدر مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی حافظ شاہد اشرف،سیکرٹری جنرل مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی سکندر حیات ذکی، پاسٹر عمران لیاقت سمیت سول سوسائٹی کے مختلف مکاتب فکر کے اہم افرادبھی بڑی تعداد میں بھی شریک تھے۔