لاڑکانہ میں نادرا دفتر رات 11 بجے تک کھلا رہنے سے عوام کو کافی سہولت میسر آئی ہے؛ ریجنل سربراہ وفاقی محتسب

53

سکھر،09مئی(اے پی پی): ریجنل سربرا وفاقی محتسب سید محمود علی شاہ نے  اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں نادرا دفتر رات 11 بجے تک کھلا رہنے سے عوام کو کافی سہولت میسر آئی ہے اور نادرا دفتر میں لوگوں کا رش کم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی خصوصی ہدایت پر میں نے لاڑکانہ میں نادرا آفس کا دورہ  کیا تھا اور وہاں پر عوام کی سہولت کیلئے اقدامات کی ہدایت کی تھی۔