معذور افراد کی رجسٹریشن مہم کا باقاعدہ کا آغاز کر دیا گیا ہے ؛ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ

339

لاہور،2مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے  کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر معذور افراد کی بحالی اور فلاح و بہبود کے لیے تاریخ ساز اقدام کا آغاز کر دیا گیا ہے،سرکاری و غیر سرکاری ملازمتوں میں 3 فیصد کوٹہ،فنی تعلیم و مالی معاونت،ماہانہ تعلیمی وظائف،بلا سود قرضہ جات کی فراہمی،پبلک ٹرانسپورٹ بشمول بس،ٹرین،ہوائی جہاز کے کرایوں میں خصوصی رعایت جیسی تمام سہولیات بارعایت فراہم کرنے کے لئے پنجاب کے تمام معذور افراد کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے معذور افراد کی رجسٹریشن مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کی رجسٹریشن مہم  وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے ‘‘ریاست ہوگی ماں کے جیسی’’ کی جانب ایک انقلابی قدم ہے،افراد باہم معذوری کی فلاح و بہبود کیلئے جامع منصوبہ بندی اور سہولیات کی فراہمی کے عملی اقدام کا آغاز کر دیا،پہلے سے رجسٹرڈ افراد باہم معذوری دیئے گئے پورٹل پر کلک کر کے اپنے کوائف کا درست اندراج یقینی بنوائیں۔