ملتان؛ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کا ٹریفک منیجمنٹ کیلئے موثر اقدامات کا حکم

20

ملتان،17 مئی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کا ٹریفک منیجمنٹ کیلئے موثر اقدامات کا حکم،ٹریفک کا شدید دباؤ کم کرنے کیلئے مختلف چوکوں پر سمارٹ ڈائریکشن پلان نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےاور تعلیمی اداروں اور دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کیلئے بھی انتظامیہ کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر سے انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات ہوئی اور انجمن تاجران نے شہر میں ٹریفک اور تجاوزات کے حوالے سے مطالبات پیش کئے۔ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے کہا شہر کا روڈ انفراسٹرکچر بہتر کرکے  ٹریفک کا شدید دباؤ کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور کہا چونگی نمبر 9 چوک پر آزمائشی بنیادوں پر ڈائیورٹ پلان تشکیل دیا گیا ہے رضوان قدیر نے کہابوسن روڈ پر مختلف روڈ کٹ کلوز کرکے ٹریفک بہاؤ میں بہتری لائی گئی ہے اور کہا تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے مسائل کا ادراک،عملی اقدامات کریں گے۔