ملتان؛ کمشنر کی زیر صدارت ڈویژن کے مختلف امور بارے تفصیلی جائزہ اجلاس

32

ملتان،22 مئی(اے پی پی ):کمشنر مریم خان کی زیر صدارت ڈویژن کے مختلف امور بارے تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔کمشنر مریم خان نے ڈپٹی کمشنرز کو روٹی، نان، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف شکنجہ کسا جائے،ستھرا پنجاب مہم کی کامیابی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں،گھروں کی رجسٹریشن،  فیس کلیکشن کیلئے فول پروف میکنزم تیار کیا جائے۔

 کمشنر مریم خان نے ستھرا پنجاب مہم میں غفلت برتنے پر سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیدیا۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لائی جائے،بی آئی ایس پی پہلے فیز میں وہاڑی میں رقم تقسیم کی جارہی،بی آئی ایس پی خواتین کو رقم موصول کرنے کے دن تاریخ بارے مکمل آگاہ کریں تاکہ رش کنٹرول کیا جاسکے۔

 بزنس فیسلٹیشن سنٹر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے محکموں میں سرٹیفکیٹ تقسیمِ کرتے ہوئےانہوں نے  کہا کہ  کاروباری عمل کو سہل بنانے کیلئے تمام محکموں کو بھرپور کردار ادا کریں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، متعقلہ محکموں کے افسران موجود تھے۔