ملتان،03 مئی(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاون، ڈینگی لاروا ملنے پر شوروم سمیت متعدد ہوٹل سیل کر دئیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف نے بندو خان اور چیز ویلیو سمیت 5 کمرشل عمارات کو سربمہر کردیا، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیموں نے لاروا ملنے پر نوٹس بھی جاری کئے ہیں اور انسداد ڈینگی ٹیموں نے ریلوے کالونی، ہوٹلز ، ریسٹورنٹ، شو روم سمیت واٹرفلٹریشن پلانٹس، ٹینکیوں کی چیکنگ کی۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا موسم میں نمی کے باعث ڈینگی لاروے کی افزائشِ کے خدشات لاحق ہیں اور کہا شہریوں کی جان کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات جاری رکھیں گے اور کہا قبرستانوں اور بازاروں میں ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے خصوصی سرویلنس جاری ہے۔