ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

31

اسلام آباد،08مئی(اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق دادو،مٹھی میں سینتالیس (47)، جیکب آباد ،موہنجوداڑو ،شہید بینظیرآباد، سکھر، روہڑی ، خیرپور چھیالیس (46)، بھکر، چھور، حیدرآباد، خانپور، پڈعیدن اور رحیم یار خان میں پینتالیس (45)ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔