گلگت،09مئی (اے پی پی): مسلم لیگ ن کے راہنما اور سابق وزیرِِاعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ 09 مئی کا دن ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔اس دن ایک نام نہاد سیاسی جماعت کے کارکنوں نے ملکی سلامتی اور استحکام کے خلاف جو قدم اٹھایا اس کی ہم نے پہلے بھی شدید الفاظ میں مزمت کی اور اب بھی مزمت کرتے ہیں۔
سانحہ 09 مئی کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِِاعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ اس دن ہمارے شہداء کے مزارات اور مجسموں کی بے حرمتی کی گئی،ہم اس دن کو نہیں بھول سکتے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں ،یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پوری گلگت بلتستان کی عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملکی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی۔