وزیراعلیٰ مریم نواز سے ٹی یو وی رائن لینڈ کمپنی، جرمنی کے ریجنل ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ بینیڈک انیسلمن کی ملاقات، پراجیکٹس کیلئے ٹیکنیکل سروسز فراہم کرنے پر تبادلہ خیال

17

لاہور،11مئی(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ٹی یو وی رائن لینڈ (TUV Rheinland) کمپنی، جرمنی کے ریجنل ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ بینیڈک انیسلمن (Benedik Aneselmann) نے ملاقات کی، ملاقات  میں پنجاب کے ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے ٹیکنیکل سروسز فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹی یو وی رائن لینڈ کمپنی کو صوبے میں کاروباری مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت دی۔ملاقات میں  پنجاب میں فلاحی منصوبوں کے لیے ٹی یو وی رائن لینڈ سے تکنیکی معاونت کے حصول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترقیاتی پراجیکٹس کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ، پروجیکٹ مینجمنٹ، سرٹیفیکیشن اور آڈیٹنگ کیلئے سروسز پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا، بینیڈک انیسلم کی پنجاب میں فلاحی منصوبوں کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 ملاقات میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کو ٹیکنالوجی کی مدد سے زیادہ مؤثر بنانے کیلئے اشتراک کار کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب میں منصوبوں کی کامیاب تکمیل میں تکنیکی مدد اور مہارت فراہم کرنے پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔

ینیڈک انیسلمن نے وزیر اعلیٰ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے لگن کو سراہتے ہوئے عوام کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں جدت اور پائیدار حل کے لیے ٹی یو وی رائن لینڈ کے ساتھ شراکت داری کی پیشکش کو سراہا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ٹی یو وی رائن لینڈ اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے جرمنی اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ملاقات میں سینئر صوبائی  وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر بھی موجودتھے۔