وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جنوبی کوریا کے سفیر پارک کیجُن کی ملاقات

5

 

لاہور، 5 مئی (اے پی پی): وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جنوبی کوریا کے سفیر پارک کیجُن نے اتوار کو یہاں  ملاقات کی ہے۔  ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال اور باہمی اشتراک پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صنعتی ترقی کے لیے کوریا کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا چاہتے ہیں، الیکٹرانکس، آٹو موبائل اور آئی ٹی میں کوریا کے اشتراک کا خیر مقدم کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں زراعت اور مائننگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا وسیع پوٹینشل ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  کہا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم میں مزید اضافہ ہونا چاہیے، ویون کاٹن اور کاٹن یارن ٹیکسٹائل سیکٹر میں جنوبی کوریا کے پاس برآمدات کے مواقع بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا  کہ جدید طریقوں سے زراعت اور پیداواری صلاحیت بڑھانے میں جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے۔