ریسکیو 1122 مری کے زیر اہتمام انٹرنیشنل فائر فائٹر ڈے کے حوالے سے سمینار منعقد

4

 

مری،05  مئی (اے پی پی ): ریسکیو 1122 مری کے زیر اہتمام انٹرنیشنل فائر فائٹر ڈے کے حوالے سے سمینار منعقد کیا گیا،جس میں ریسکیو اہلکاروں نے شرکت کی،سمینار کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر کامران رشید نے اپنے خطاب میں اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ساتھ ہی شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے پنجاب کمیونٹی سیفٹی ایکٹ 2021 اور پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگ ریگولیشن 2022 پر عمل درآمد پر زور دیاانہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے فائر فائٹرز قوم کے ہیرو ہیں انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،بعدا ازاں اس دن کی مناسبت سے واک اور موک ایکسرسائز کا بھی اہتمام کیا گیا،سمینار اور واک کے انعقاد کا مقصد فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مشکل میں پھنسے لوگوں کی مدد کی،شہداء کی عظیم خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے عوام الناس کو فائر سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنی ہے تاکہ کمیونٹی کو آگ لگنے کے دوران ان کے اہم کردار سے متعلق آگاہی دی جاسکے اور فائر ایمرجنسی کے واقعات میں کمی ممکن بنائی جاسکے،واک کے شرکاء نے فائر فائٹرز کی خدمات کے اعتراف اور فائر سیفٹی سے متعلق بینرز اٹھا رکھے تھے،محفوظ معاشرے کے قیام کے لیئے سرگرم عمل ریسکیو 1122۔