وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس

7

 

کوئٹہ،21مئی(اے پی پی) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس 21 اور 22 مئی کو ہوا، اجلاس میں بلوچستان کابینہ نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے لئے اصلاحاتی عمل پر اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے دونوں محکموں کے وزرا ئکو جامع سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے دونوں شعبوں میں افسران اور اہلکاروں کی ترقی کو کارکردگی سے مشروط کیا گیا ہے,گھریلو تشدد کے خاتمے اور کم عمری کی شادی کی روک تھام کے بل 2024 کی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں نجی سیکورٹی کمپنیوں کی تجدیدی و اجرا فیس میں اضافہ،بلوچستان فرانزک سائنسز ایجنسی، بلوچستان فارمیسی کونسل کے قیام کی منظوری بھی دی گئی،اجلاس میں وفاقی لیویز کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لئے صوبائی وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی۔