وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے؛رانا مشہود احمد

27

اسلام آباد،11مئی(اے پی پی):چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

ان خیالات کا اظہار رانا مشہود احمد نے سینٹرل ایشین والی بال لیگ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود نے کہا کہ حکومت نے کھیلوں اور تعلیم کے لیے انڈوونمنٹ فنڈ قائم کرنے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا ہے جو کہ باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ فراہم کرے گا اور ملک میں کھیلوں کی فروغ  اور بہتری میں مدد گار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 13 سال بعد ہاکی کے کسی بڑے ایونٹ کے فائنل میں پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کھیلوں سے لگائو رکھنے والا ملک ہے ،کھیلوں کا فروغ اور ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

لیگ کا آغاز  ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں ہوا ، لیگ 17 مئی تک جاری رہے گی۔ والی بال لیگ میں 6 ٹیمیں ایران، ترکمانستان، سری لنکا، کرغزستان، افغانستان اور میزبان پاکستان  کی ٹیمیں شرکت کر  رہی ہیں۔

افتتاحی تقریب میں رنگا رنگ ثقافتی پرفارمنس اور آتش بازی کی گئی ۔تقریب میں کھیلوں کے شائقین کی بڑی تعداد نے  اور اپنی پسندیدہ ٹیموں  کی حوصلہ افزائی کی ۔

لیگ کے پہلے دن ایران نے ترکمانستان کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی جبکہ کرغزستان نے سری لنکا کو 3-2 سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔