وفاقی محتسب اعلیٰ کے ریجنل ہیڈ نے ضلع خیرپور کے بزنس مین اور سیپکو ڈپارٹمنٹ کے مابین تنازعہ ختم کرادیا

31

 

 

سکھر،13مئی(اے پی پی)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر ریجنل ہیڈ سید محمود علی شاہ نے تحصیل ٹھیڑہی ضلع خیرپور کی کاروباری شخصیت حافظ عبد الحلیم میمن اور سیپکو ڈپارٹمنٹ کے درمیان مسئلہ حل کرادیا ، حافظ عبدالحلیم کو رقم 7 لاکھ 16 ہزار روپے واپس دلا دی ۔

 وفاقی محتسب اعلیٰ ہیڈ سید محمود شاہ نے درخواست گزار اور محکمہ سیپکو کے موقف سنے اور فیصلہ دیا ، تین سال قبل کاروباری شخصیت حافظ عبدالحلیم میمن نے بجلی کا ٹرانسفارمر لینے کے لئے سیپکو ایس ڈی او اور ایکسیئن خیرپور کی رہنمائی لیتے ہوئے قانونی پراسس کے تحت ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعے رقم ادا کی ، جس کے بعد حافظ عبدالحلیم میمن کو ٹرانسفارمر لگا کر نہیں دیا گیا ، کافی وقت گزر جانے کے بعد اور سیپکو آفیس کے چکر کاٹنے کے بعد حافظ عبدالحلیم کو نا ہی ٹرانسفارمر ملا نا ہی رقم واپس ملی ۔ جس کے بعد انہوں نے وفاقی محتسب اعلیٰ ریجنل ہیڈ آفس میں انصاف کے لیے درخواست دی۔

وفاقی محتسب اعلیٰ ڈویژنل ہیڈ سید محمود شاہ نے قانونی پراسس کے تحت دونوں اطراف کے موقف سنے اور ثبوت مد نظر رکھ کر فیصلہ دیا۔ اس طرح متاثر کاروباری شخصیت کو اس کا حق دلا دیا گیا۔