سکھر، 10 مئی (اے پی پی):وفاقی محتسب ریجنل ہیڈ سید محمود علی شاہ نے نیشنل بینک آف پاکستان شکارپور برانچ کا اچانک دورہ کیا ، برانچ کے کام کا جائزہ لیا ، عوامی شکایات کے ازالے کے لیے انتظامی اقدامات بھی جائزہ لیا ۔
دورے کے موقع وفاقی محتسب ریجنل ہیڈ سکھر سید محمود شاہ نے برانچ کام اور کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ برانچ اچھی طرح سے کام کر رہی ہے ، کھاتہ داروں اور عوام کی توقعات پر پورا اتر رہی ہے۔ دوسری طرف ایک غیر فعال اے ٹی ایم میں ایک مسئلہ کی نشاندہی کی گئی تھی ۔ برانچ منیجر نے سید محمود علی شاہ کی ہدایت پر فوری طور پر این سی آر کے ایک نمائندے انجینئر فہیم خان سے رابطہ کیا اور اے ٹی ایم سروس فراہم کرنے والے سے فون پر رابطہ كرایا گیا تاکہ تکنیکی مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ جس کے بعد اے ٹی ایم سروس بحال کر دی گئی۔بینک مینیجر کا یہ اقدام موثر کسٹمر سروس فراہم کرنے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
سید محمود علی شاہ نے برانچ منیجر کو ہدایت کی کہ وہ بینکنگ سروسز کو برقرار رکھیں تاکہ سیزن میں صارفین کے لیے پینے کے پانی کا بھی انتظام کیا جائے۔