وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے فروٹ جوس کونسل کے وفد کی ملاقات

24

 

اسلام آباد،08 مئی (اے پی پی ):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان   سے  فروٹ جوس کونسل کے وفد نے   بدھ کو یہاں  وزارت تجارت میں ملاقات  کی ، جس دوران وفد نے وفاقی وزیر کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) اور گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) سمیت دیگر اہم  امور  پر وسیع بریفنگ دی ۔

اس موقع پر    وفاقی  وزیر جام کمال خان نے برآمدات پر توجہ اور فروغ دینے اور اس سلسلے میں   حکومت کی  جانب  سے مراعات فراہم کرنے کی خواہش پر زور دیا۔ وفاقی وزیر  نے کہا کہ وزیر اعظم کے سمگلنگ  کو  روکنے  کے حالیہ اقدامات سے مقامی صنعتوں کو تقویت ملے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیر جام کمال نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ فوڈ پروڈکٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے صوبائی حکام اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے  کہا کہ  اس طرح کے اقدامات رجسٹرڈ صنعتوں کی حفاظت کریں گے اور معیار کو برقرار رکھیں گے۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری سید حامد علی اور نیسلے، شیزان، ٹیٹرا پیک، پیپسی کو، حلیب فوڈز اور پاپولر گروپ سمیت معروف کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔