وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے عالمی بینک کے نائب صدر کی ملاقات

30

اسلام آباد، 06 مئی (اے پی پی ):وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے جنوبی ایشیا کے لیے عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے  پیر کو یہاں  ملاقات کی ، ملاقات کے دوران ملک کو درپیش معاشی چیلنجز  سے نبرد آزما ہونے اور لانگ ٹرم اکنامک منصوبوں پر غور خوض اور خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔