ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا عید الاضحی پر گرینڈ صفائی آپریشن کیلئے اقدامات کا آغاز

34

ملتان 25 مئی (اے پی پی ):عید قربان سے قبل تمام نئی مشینری فیلڈ میں اتار کر شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب کی صدارت میں کمپنی انتظامیہ و آپریشن سٹاف کا اجلاس منعقد ہوا سینئیر منیجر آپریشن فہیم لودھی ،منیجر آپریشن انوار الحق،منیجر ایچ آر عقیل احمد کی شرکت کی اجلاس میں صفائی صورتحال اور عید الاضحی پلان پر تفصیلی بریفننگ دی گئی سی ای او نے کہا ڈپٹی منیجرز اپنے علاقوں میں صفائی صورتحال مزید بہتر کریں اور کہا عوامی خدمت کیلئے سپیشل صفائی سکواڈ ڈبل شفٹ میں شکایات کا ازالہ کررہا ہےشاہد یعقوب نے کہا عید الاضحی پر مثالی صفائی کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کرینگے اور کہا شدید گرم موسم کے پیش نظر فیلڈ عملے کو سہولیات فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور انہوں نے کہا شہر کے نواحی علاقوں میں بھی عوامی مفاد میں ون ٹائم آپریشن کلین اپ کیا جائے۔